کچھ لا ابالی باتیں:
اچھی یا بری رائے قائم کرنے کی آزادی
اظہار رائے کی آزادی انسان کا بنیادی حق
ہے۔ اس حق کی رو سے ہر شخص آزاد ہے کہ وہ کسی بھی شخص کے بارے میں اپنی اچھی یا
بری رائے قائم کرسکے ۔ اس کا جواز کوئی خوشی فہمی یا غلط فہمی بھی ہوسکتی ہے (جو
بذات خود ایک قسم کی آزادی اور جواز ہے)
یا کوئی دیگر سبب بھی ۔ اسباب کا
انحصار فریقین کی ترجیحات کی نوعیتوں کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ ترجیحات کا
اختیار بھی حق آزادی کا ایک حصہ ہے۔ جس
طرح کسی شخص کو کسی کے بارے اچھی یا بری رائے قائم کرنے سے روکنا اس کے حق آزادی
کو سلب کرنا ہو گا اسی طرح کسی کے بارے
میں اپنی رائے بدلنے کے لیےاس کی ترجیحات
کو بدلنے کی شرط قائم کرنا آزادی کے منافی ہے۔
بعینہ یہ
بات بھی محل نظر ہے کہ جس طرح کوئی شخص کسی شخص کے بارے میں اپنی اچھی یا بری رائے
قائم کرنے میں آزاد ہے اسی طرح وہ شخص جس
کے بارے میں کوئی اچھی یا بری رائے قائم کی گئی ہے اپنے بارے میں یا کوئی تیسرا شخص اس کے بارے میں آزادانہ طور پر
اپنی رائے قائم کرنے میں آزاد ہے اور اس
شخص کو یا کسی بھی شخص کو اپنی رائے منوانے کے لیے جائز جواز کے حوالہ سے بھی
مجبور نہیں کیا جانا چاہیے اور جب بھی ایسا کیا جائے تو یہ سمجھا جائے گا کہ یہ کسی شخص کی آزادی میں دخل اندازی کی کوشش ہے۔
No comments:
Post a Comment