محترم
فطین اشرف صدیقی صاحب السلام
علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
امید ہے مزاج گرامی
بخیر ہوگا۔
بھی چند گھنٹوں پہلے
جناب طرزی صاحب کے معرفت آپ کا پہلا مجموعہ کلام نسخہ ہائے درد دل موصول ہوا۔ مجموعے
کی اشاعت پر تہِ دل سے مبارکباد قبول فرمائیں۔ جناب طرزی صاحب کی رہائش گاہ پر ایک
مختصر سی شعری محفل میں آپ سے آپ کا کلام سننے کا موقع ملا تھا۔ آج پورا مجموعہ کلام
نہ صرف دیکھنے کو ملا بلکہ میرے علمی سرمایہ کا حصہ بھی بنا۔ کتاب ہاتھ لگتے ہی شوق
نے اسے نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دیا۔ بڑی حد تک کلام کا مطالعہ کیا اور آپ کی شاعری
پر اظہار خیال کئے گئے مضامین کو بھی پڑھنے کا موقع ملا۔ کتاب کے مطالعے کے دوران ذہن
میں کئی نکات آتے گئے تو میں نے اس کو
تبصرے کی شکل دے دی جو ابھی حاضر ہے۔ سال ۲۰۱۵ اپنے آخری
پڑاؤپر ہے اور نیا سال دستک دے رہا ہے اور میں تبصرہ لکھ کر یہ چند سطریں تحریر کرتے
ہوئے آپ سے محو گفتگو ہوں۔۲۰۱۵ کی یہ میری
آخری تحریر ہوگی۔
والسلام
آپ کا مخلص
احتشام
الحق
۳۱ دسمبر ۲۰۱۵
No comments:
Post a Comment