بخدمت
ڈائرکٹر
ڈائرکٹوریٹ آف اردو
محکمہ کابینہ سکریٹریٹ ،
حکومت بہار
تسلیمات!
آپ
کی خدمت میں اپنی کتاب ’’ہر روز روزِ عید‘‘ (قومی اور بین الاقوامی سطح پر
منائے جانے والے یاد گار ایام) پیش کرتے
ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔یہ کتاب ایک ایسے موضوع پر ہے جس کا مواد اردو زبان میں نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہے۔ یہی وجہ ہے
کئی اہل نظر نے اس کی پذیرائی کی ہے اور ایسے موضوعات پر لکھنے کی ضرورت محسوس کی
ہے۔
رواں مالی سال میں
انعامات کے لیے ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے
موضوع کی جو زمرہ بندی کی گئی ہے یہ کتاب ان میں سے کسی میں بھی شامل نہیں ہوتی
ہے۔اگر اردو زبان میں سائنسی اور دیگر عمرانی علوم کی کتابوں کو بھی انعام کے زمرہ میں رکھا جاتا
تو شاید اس میں اس کو جگہ مل جاتی اور اہل نظر کے
زیر غور ہوتی۔ اس کے باوجود ڈائرکٹوریٹ
کی خدمت میں بھیجی جا رہی ہے۔ اس احساس کے ساتھ کہ اگر ڈائرکٹوریٹ کا مقصد انعام
کے ذریعہ ادیبوں اور فنکاروں کی مالی امداد کرنا ہے تو یہ کتاب اس میں شامل نہیں
ہوگی۔
لیکن اگر اس کا مقصداہل نظر کے ذریعہ کتابوں کی قدر
وقیمت کا اندازہ کرنا، علمی کتابوں کی پذیرائی کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے تو غیر مالی انعام کے طور پر ہی سہی اس
کتاب پر غور کیا جاسکتا ہے۔
امید ہے کہ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ اس پر غور کیا جائے گا۔
شکریہ!
آپ
کا مخلص
احتشام
الحق
دیورا
بندھولی، دربھنگہ ۸۴۷۳۰۳
موبائل:
۹۲۳۴۷۳۳۳۷۹
نوٹ:
۵؍ کتابیں ماہرین کے لیے
اور ایک ڈائرکٹر ڈائرکٹوریٹ کی خدمت میں بھیجی جا رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment